کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کی تعطیلات کے بعد بینک کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک 6 مئی 2022 بروز جمعہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک دفتری اوقات کا مشاہدہ کرے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں میں نماز، لنچ بریک ایک بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوگا۔
- Advertisement -
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ حکم نامے کی پیروی تمام بینکس کی برانچز کریں گی، دفتری اوقات کے بارے میں مزید ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینک برانچز عید الفطر کے موقع پر 2 تا 5 مئی 2022 تک مرکزی بینک رہے تھے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔