کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان 9 نومبر 2015 کو حکومتِ پاکستان کی ہدایات کے بموجب کھلا رہے گااور تمام امورمعمول کے مطابق انجام دئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 9 نومبرمفکرِپاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال سے منسوب ہے اوراس دن ملک بھرمیں عام تعطیل ہوا کرتی تھی۔
وزارتِ داخلہ کی اپنی ویب سائٹ پرسالانہ تعطیلات کے نوٹیفیکشن میں اقبال ڈے موجود ہے تاہم رواں سال مذکورہ وزارت کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت اقبال ڈے کی چھٹی ختم کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے اقبال ڈے کو ورکنگ ڈے قرار دیا ہے لہذا 9 نومبرکو اسٹیٹ بینک معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔
دوسری جانب پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرف الزماں کا کہنا ہے کہ یوم اقبال کے موقع پرنجی اسکول بند رہیں گے تاہم تاجر اتحاد نے اس موقع پر حکومتی حکم نامے کے بموجب مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔