تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ نہ رک سکا

کراچی: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ گزشتہ ہفتہ بھی جاری رہا اور مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 36 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 15 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مجموعی ذخائر 15 ارب 24 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 38 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کم ہوکر 9.32 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.99 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.91 ارب ڈالر رہے۔

خیال رہے کہ 7 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 13 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -