تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کاشت کاروں کو آگاہی فراہم کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے کاشت کاروں کی مالی تعلیم اور آگاہی بڑھانے کا پروگرام شروع کردیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کاشت کار کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرنے کی غرض اور زرعی قرضوں کی مصنوعات اور طریقوں سے متعلق علاقائی زبانوں پر مشتمل ویڈیو سیریز متعارف کرائی ہے۔ جسے تمام بینکوں کے سوشل اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جاری کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں انٹر نیٹ کی تیزی سے سرایت اور اسمارٹ فونز کے استعمال کے باعث محدود رسائی والے روایتی آگاہی پروگراموں پر انحصار کے بجائے معلومات کی ترسیل کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے، جس کے نتیجے میں بروقت اور کم لاگت میں پیغامات کو سامعین تک پہنچانے میں مدد مل رہی ہے۔

اس سلسلے میں پہلی ویڈیو متعارف کرادی گئی ہے، جس میں کاشت کاروں کی طرز فکر کو مد مظر رکھتے ہوئے زرعی قرضوں سے متعلق حکومت پاکستان کی اسکیموں کا احاطہ کیا گیا ہے، اس ویڈیو کو اردو کے علاوہ تین علاقائی زبانوں سندھی بلوچی اور پشتو میں بھی پیش کیا گیا ہے۔

سیریز کی اگلی دو ویڈیوز میں فصلی اور غیر فصلی شعبے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جن میں زرعی قرضوں سے متعلق معلومات، قرضوں سے متعلق مطلوبہ دستاویزات سے متعلق مفصل معلومات دی گئیں ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس طریقہ کار سے کاشت کار برادری کو بینکوں سے قرض لینے میں ہچکچاہٹ پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ویڈیوز کی مدد سے بینکوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، ساتھ ہی مرکزی بینک نے مشورہ دیا ہے کہ دیگر کمرشل بینک بھی ایسی معلوماتی ویڈیوز تیار کریں۔

ویڈیوز کے لنک درج ذیل ہیں۔

اردو لنک

سندھی زبان کا لنک

پشتو زبان کا لنک
https://www.sbp.org.pk/press/2022/Videos/Agri/Video-2.mp4

بلوچی زبان کا لنک

Comments

- Advertisement -