اشتہار

سپریم کورٹ نے سوئس بینک میں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے سوئس اکاؤنٹس کے ازخود نوٹس کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے سوئس سمیت دیگر بینکوں میں موجود پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں.

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 184/3 کے تحت از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے بیرون ملک بینکوں میں موجود پاکستانیوں کے اثاثہ جات سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں.

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور ایس ای سی پی سے پاناما پیپرز اور پیراڈائز پیپر سمیت دیگرآف شور کمپنیوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے.

- Advertisement -

علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے چیئرمین ایف بی آر کو از خود پیش ہو کر آف شور کمپنیوں سے متعلق کیے گئے اب تک کے اقدامات سے متعلق مفصل رپورٹ بھی سے عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے.

اس حوالے سے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ با اختیار لوگ کرپشن کے ذریعے ملک کے خزانے سے رقوم لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں جس پر سخت اقدام ہونا چاہیئے.

چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ وزارت خارجہ اور اسٹیٹ بینک لوٹی ہوئی رقم وطن واپس لانے کے معاہدے، دیگر ملکوں سے ہونے والی مفاہمت کی یاد داشتیں اور دیگر معاہدوں کی کاپی عدالت میں پیش کریں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں