ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ کا فیصلہ ، نیب راولپنڈی میں واپس ہونے والے تمام کیسز کی تفصیلات تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے بعد نیب راولپنڈی میں واپس ہونے والے تمام کیسز کی تفصیلات تیار کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے بعد کیسز کی بحالی کے معاملے پر نیب راولپنڈی میں واپس ہونے والے تمام کیسز کی تفصیلات تیارکر لی گئیں۔

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے نگران وزیراعظم کا کیس بھی بحال ہو جائے گا اور فیصلے سے آصف زرداری کےجعلی اکاؤنٹ کیسزواپس احتساب عدالت کومنتقل ہوں گے۔

- Advertisement -

شاہدخاقان عباسی کا ایل این جی کیس اسپیشل جج سینٹرل سے واپس احتساب عدالت اور نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کا توشہ خانہ کیس واپس احتساب عدالت کومنتقل ہوگا۔

اس کے علاوہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس ، سردار مہتاب کیخلاف پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا نیب کیس ، راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس بھی احتساب عدالت کو واپس ہوگا۔

نیب ترامیم کالعدم ہونے سے شہباز شریف اور نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ کیس اور شوکت ترین کیخلاف ریفرنس بھی بحال ہوگا۔

راجہ پرویز اشرف ،عبدالغنی مجید اور انور مجید کے مقدمات سمیت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ،این سی اے کا پاکستانی شہری کیخلاف بھی کیس بحال ہو جائے گا۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی بعض شقیں کالعدم قرار دے دیں، عدالت نے فیصلے دیاکہ عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال کیے جاتے ہیں۔

عدالت نے 50 کروڑ کی حد سے کم ہونے پر ختم ہونے والے تمام مقدمات بحال کردیے اور نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں بھیجنے کا حکم بھی دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں