پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج دی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے توہین عدالت ہوئی ہے یا نہیں یہ طے کرنا ہمارا کام ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عطاعمر بندیال نے احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ مقدمہ مزید چلانے کی کوئی وجہ نہیں، توہین عدالت ہوئی ہے یا نہیں یہ طے کرنا ہمارا کام ہے، اس کیس کو مزید چلانے کے لیے گراؤنڈ موجود نہیں۔

- Advertisement -

جسٹس عطا عمر بندیال کا کہنا تھا کہ میری نظرمیں احسن اقبال بہت سنجیدہ اور دانشور انسان ہیں، جذبات میں انہوں نے کوئی بات کردی ہو گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ 25 اپریل 2018 کو احسن اقبال نے بطور وزیر داخلہ زیر سماعت مقدمے پر بات کی تھی ، یہ بات تو طے ہے کہ قانون سے کوئی بالا ترنہیں، پانچ سال بعد انہیں بلا کر کیا کہیں۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل204 کے تحت توہین عدالت کارروائی سپریم کورٹ کا اختیار ہے، اس کا استعمال کہاں کرنا ہے اورکہاں نہیں یہ ہم نے طے کرنا ہے ، ہمارے فیصلوں میں اتنا وزن ہونا چاہیے کہ تعمیل کی جائے۔

بعد ازاں چیف جسٹس نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں