جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ نےشیخ رشید کواہل قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست پرمختصر فیصلہ سنایا اورانہیں اہل قرار دے دیا۔

شکیل اعوان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی تھی اور 20 مارچ کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 85 دن بعد سنایا گیا۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی نا اہلی کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو اہل قراردے دیا۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 2018 کے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں سے 2 نے شیخ رشید کے حق جبکہ ایک جج نے ان کی مخالفت میں فیصلہ دیا، جسٹس قافی فائز عیسیٰ نے اختلافی نوٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ مزید سماعت کے لیے فل کورٹ کو بھیجا جائے۔

شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے درخواست مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان نے دائر کی تھی جس میں ان پر 2013 کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شکیل اعوان نے این اے 55 راولپنڈی سے شیخ رشید کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی جسے ٹربیونل نے تکنیکی بنیادوں پرپٹیشن خارج کردی تھی۔

بعدازاں مسلم لیگ ن کے رہنما نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا تھا۔

نااہلی کیس: سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کروں گا‘ شیخ رشید

یاد رہے کہ گزشتہ روز روالپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے نااہلی کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اُسے قبول کروں گا امید ہے عدالتی فیصلہ حق و سچ پر مبنی ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں