جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ نےعمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کوآف شورکمپنیوں کےحوالےسے نوٹسز جاری کردیے۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے آف شور کمپنیوں کے خلاف درخواستیں جمع کرائیں جنہیں عدالت عظمیٰ کے دورکنی بینچ نے سماعت کے لیے منظور کرلیا۔

سپریم کورٹ میں حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین سے پوچھا جائے کہ انہوں نے اپنی آف شور کمپنیوں کے متعلق حکام کو بتایا تھا؟۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے عدالت سے التجاکی ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اور جنرل سیکریٹری کی آف شور کمپنیوں کا کیس پانامالیکس کے ساتھ ہی سناجائے،عدالت نے عمران خان او رجہانگیر ترین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 15نومبر تک ملتوی کردی۔

عدالت عظمیٰ کےباہر میڈیاسے بات کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہناتھا کہ عمران خان نے بے نامی زمین اور شوکت خانم اسپتال کے دستاویزات میں گڑ بڑ کی ہے،انہوں نے کہا کہ اب عمران خان اور جہانگیر ترین تلاشی کے لیے تیا ر ہو جائیں۔

مزید پڑھیں:پاناما لیکس: سپریم کورٹ کاتمام فریقین کو15نومبرتک دستاویزات جمع کرنے کا حکم

واضح رہے کہ اس سے قبل آج سپریم کورٹ میں پانامالیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے تمام فریقین کو 15 نومبر تک متعلقہ دستاویزات جمع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں