جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنیوالی ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنیوالی ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی ، گرفتاری کے وقت صفیہ بی بی 5ہفتوں کی حاملہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنیوالی ملزمہ صفیہ بی بی کی درخواست ضمانت ہر سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹراینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ ملزمہ سے 167 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ہیروئن سے بھرے کیپسول ملزمہ کے پیٹ سے برآمدہوئے تھے اور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت واپس لے لی گئی تھی۔

وکیل ملزمہ ارشد یوسفزئی نے کہا کہ گرفتاری کے وقت صفیہ بی بی 5ہفتوں کی حاملہ تھی، ملزمہ کی ڈیلیوری قریب ہے اس لئے ضمانت کی درخواست دائر کی۔

جسٹس سردارطارق مسعود نے استفسار کیا کہ جو نکتہ ہائیکورٹ میں نہیں اٹھاوہ سپریم کورٹ میں کیسے اٹھاسکتے؟ ہائیکورٹ میں میرٹ پر فیصلہ ہوا ہوتا تو عدالت کچھ کرسکتی تھی۔

وکیل ملزمہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پرمیڈیکل ہواجس میں حمل اورڈیلیوری کی تاریخ کاعلم ہوا تو جسٹس سردارطارق مسعود نے کہا کہ مناسب ہوگا نئے گراؤنڈ پر ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

عدالت نے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنیوالی ملزمہ صفیہ بی بی کی درخواست ضمانت خارج کردی، ملزمہ کو شوہر کے ہمراہ سعودی عرب جاتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں