تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو صدر اے آروائی نیوزعماد یوسف کے خلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو صدر اے آروائی نیوزعماد یوسف کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور وفاق، پولیس سمیت استغاثہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں صدراے آروائی نیوزعماد یوسف کیخلاف کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کوصدراے آروائی نیوزعماد یوسف کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور کہا سیشن عدالت آئندہ سماعت تک عماد یوسف کیخلاف کارروائی نہ کرے۔

سپریم کورٹ نے صدر اے آروائی نیوزعماد یوسف پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی روک دی اور وفاق، پولیس اور استغاثہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔

یاد رہے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں نے اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی۔

جس میں دلائل کے بعد شہبازگل کے ساتھ اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف پر فردِ جرم کی کارروائی موخر کردی تھی اور فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ مقرر کی تھی۔

خیال رہے عماد یوسف کو گزشتہ سال اے آر وائی نیوز پر شہباز گل کے متنازع تبصروں سے متعلق کیس میں ان کی مدد کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

صدر اے آروائی نیوز عماد یوسف کو گذشتہ سال اگست میں ڈیفنس کراچی سےگرفتارکیا گیا تھا، عماد یوسف کی گرفتاری جس ایف آئی آر کے ذریعے عمل میں آئی ہے اس میں سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال، اور ارشد شریف سمیت دیگر صحافی بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی آر دفعہ 120،124A،131،153A کے تحت درج کی گئی، جس میں بغاوت اور سازش جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

بعد ازاں اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف پر مقدمات پر ملکی اور غیر ملکی صحافتی تنظیموں نے بھی بھرپور آواز اٹھائی۔

Comments