اشتہار

عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت: فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا تھا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

- Advertisement -

شرکا نے ہائیکورٹ کے ججوں کے خط پر غور کیا اور مختلف ججوں نے خط پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا تاہم وقت کی کمی کے باعث فل کورٹ اجلاس حتمی نہ ہوسکا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےچھے ججوں نے عدلیہ میں ایگزیکٹیو اور ایجنسیوں کی مداخلت اور مقدمات پر اثرانداز ہونے کا الزام لگایا تھا جبکہ ہائیکورٹ کے ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط میں معاملات کی چھان بین کی اپیل کی تھی۔

اجلاس سےپہلےچیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی تھی ، اس ملاقات میں ججوں کے خط پرغورکیا گیا تھا ، جس پر اٹارنی جنرل کاکہناتھا ججوں کے خط کامعاملہ سنجیدہ ہے جس کی تحقیق ہونی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں