اشتہار

حکومت نے مفت ملنے والی ویکسین کروڑوں میں خریدلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی خزانے کو ایک دن میں اسی کروڑ روپے کا ٹیکہ لگانے کا انکشاف ہوا ہے کہ مفت ملنے والی ویکسین پیسے دے کرخریدی جاتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’دی رپورٹرز‘‘میں قومی خزانے کو ایک دن میں اسی کروڑ روپے کا ٹیکہ لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیسیف کی مفت ملنے والی دوائیاں اسی کروڑ روپے میں خریدلی گئیں، یونیسیف تمام ممالک کوچھ ماہ کیلئے مفت ویکسین فراہم کرتاہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی ایک کمپنی سے ویکسین 80کروڑ روپے میں خریدی گئی ہے۔ تیرہ لاکھ ڈوزکی ایک ہی دن میں گنتی کرکے انہیں پاس بھی کردیاجاتاہے اورایک ہی دن میں حکومت سےمنظوری ہوجاتی ہے اور چیک بھی کیش کرالیاجاتاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں