ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں اور کام غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی مانیٹرنگ ٹیم نے کراچی میں غیر معیاری ترقیاتی کام کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور اس کی رپورٹ میں شہر قائد میں اربوں روپے مالیت سے بننے والے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں اور کام غیر معیاری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے "کلک” پروجیکٹ کے تحت 32 ارب روپے کے منصوبوں میں گھپلے کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

مانیٹرنگ ٹیم نے پہلے فیز میں 157 اسکیمیں مانیٹر کیں جس میں  100سے زائد منصوبوں میں غیر معیاری کام کا پتہ چلا جب  کہ دوبارہ 50 اسکیموں میں سے 31 پر غیر معیاری کام ہونے کا انکشاف ہے۔

مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افسران نے استعمال شدہ پیور روڈز بنائے۔

محکمہ منصوبہ بندی نے ورلڈ بینک کو بھی کراچی میں ہونے ولے اس غیر معیاری کام کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں