تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سیاہ آسمان پر روشنی نمودار، ویڈیو سامنے آگئی

کیا آپ کو کبھی ایسا تجربہ رہا ہے کہ اندھیری رات میں آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے اچانک کچھ سیکنڈ کے لیے ایک روشن لکیر بنتی ہوئی نظر آئی ہو؟، ٹیکساس کے شہری آسمان پر نمودار ہونے والے منظر کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ براؤنسویل میں پیش آیا ، موسم کا حال بتانے والے ادارے کی جانب سے ان لمحات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ ویڈیو دیکھیں جو شہاب ثاقب براؤنسویل میں نمودار ہوئے، اس تاریخی لمحات کو ہمارے ماہر فلکیات نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے، یہ نظارے تقریبا آٹھ ہزار بار آسمان پر دیکھے گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ نظارے ہر سال اس علاقے میں دیکھنے کو ملتےرہتے ہیں، یہ نظارے پچھلے ہفتے عروج پر رہے، شہاب ثاقب کے ان نظاروں کا سلسلہ تیس نومبر تک جاری رہے گا۔

شہاب ثاقب کیا ہوتے ہیں؟

شہاب ثاقب یا میٹیورائٹ دراصل سیارچوں (ایسٹیرائڈز) یا دم دار ستاروں (کومیٹ) سے خارج ہونے والے ٹھوس پتھر ہوتے ہیں جو کرۂ ارض کا احاطہ کرنے والی فضا سے گزر کر سطحِ زمین تک پہنچتے ہیں۔ماہرین کے مطابق شہابِ ثاقب دراصل تقریباً ساڑھے چار ارب سال قبل نظامِ شمسی کی تخلیق کے بعد بچ جانے والا ملبہ ہیں اور ان پر تحقیق سے ممکنہ طور پر یہ بات سامنے آ سکتی ہے کہ ابتدائی نظام ِ شمسی کے اجزائے ترکیبی کیا تھے اور یہ کہ زمین جیسے سیارے کیسے وجود میں آئے۔

سائنس دانوں کے مطابق پہلے کے مقابلے میں اب زمین سےشہابِ ثاقب ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی خلائی سائنس دانوں کے مطابق فروری 2013 میں جو شہابیے،اسٹیرائڈ یا سیاروں سے ٹوٹ کر گرنے والے اجرامِ فلکی روس میں گرے تھے ان سے کہیں زیادہ خطرناک صورتِ حال کسی نئےشہابِ ثاقب سےپیدا ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -