بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ برس نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔

گرین شرٹس کا کیویز کے خلاف آئندہ برس وائٹ بال سیریز کا شیڈول فائنل ہوگیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ٹیم آئندہ برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا رُخ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچز اور پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

- Advertisement -

دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز ٹی 20 فارمیٹ سے 16 مارچ سے ہوگا ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ، دوسرا 18 مارچ کو ڈنیڈن، تیسرا 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔

ون ڈے سیریز کے میچز نیپئر، ہملٹن اور تاورانگا میں بالترتیب 29 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو ہوں گے۔

سیریز سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آئے گی جہاں وہ پہلے جنوبی افریقہ کے اشتراک سے سہ روزہ ون ڈے سیریز کھیلے گی اور اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ نے بلیک کیپس کے پاکستان آکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔

بڑی ٹیم نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی باضابطہ تصدیق کر دی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں