اشتہار

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول پھر تبدیل؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ہونے کا امکان ہے کیونکہ ون ڈے کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

موجودہ شیڈول کے مطابق کیوی ٹیم لاہور پہنچ کر 14 سے 17 اپریل تک تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کے بعد راولپنڈی روانہ ہوگی جہاں ون ڈے 20 سے 26 اپریل تک کھیلے جائیں گے۔

اس دورے کا اختتام کراچی میں ہونا ہے جہاں باقی چار ون ڈے 30 اپریل سے 7 مئی تک کھیلے جائیں گے۔

- Advertisement -

Image

تاہم اب کراچی کو ایک ون ڈے سے محروم کیا جا سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ کراچی میں تین ون ڈے ہوں گے، راولپنڈی ممکنہ طور پر سیریز کے آغاز میں دو ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گا۔

گزشتہ ہفتے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے متفقہ طور پر پنجاب میں انتخابات کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کے پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی کے پاکستان کے دورے میں تبدیلیاں کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

یہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ایک اضافی دورہ ہے، اور میچز کو آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں شمار کیا جائے گا۔ ون ڈے سے پاکستان کو اے سی سی ایشیا کپ اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں