تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سوال کا غلط جواب کیوں دیا؟ سفاک ٹیچر نے دس سالہ طالبہ کی جان لے لی

بیجنگ : ریاضی کا سوال حل کرنے میں ناکامی پر ٹیچر کی سزا برداشت نہ کرنے والی اسکول کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی، متعلقہ حکام نے پرنسپل اور ٹیچر کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں واقع ایک پرائمری اسکول کی دس سالہ طالبہ جانگ اپنے استاد کی سزا برداشت نہیں کرپائی جس کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی، یہ واقعہ دس ستمبر کو پیش آیا۔

چینی پولیس اور سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ طالبہ مقامی گاپو ٹاؤن سینٹرل پرائمری اسکول میں زیر تعلیم تھی، مذکورہ طالبہ جانگ کو ریاضی کی کلاس کے دوران ٹیچر نے ریاضی کے سوالات حل کرنے کیلئے دیئے۔

جس کے غلط جوابات دینے پر اسے ٹیچر کی جانب سے چار منٹ تک کلاس روم میں گھٹنے ٹیکنے کی سزا دی گئی تھی۔ اس سزا سے قبل بچی کے ہاتھ پر چھڑی بھی ماری گئی۔

سزا کے دوارن بچی کو چکر آنا شروع ہوگئے، اور وہ کلاس میں گر پڑی، اطلاع ملنے پر بچی کی نانی اور ٹیچر اسے اسپتال لے کر بھاگے جہاں دوران علاج بچی کی موت واقع ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے جسم پر کوئی زخم یا تشدد کا نشان نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابتدائی طور پر اسکول پرنسپل اور سزا دینے والے ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -