تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کے پی کے بعد ایک اور صوبے میں اسکولز کے اوقات کار تبدیل ، مگر کیوں؟

لاہور/ پشاور: کرونا کیسز میں کمی آنے کے بعد پنجاب اور کے پی میں سخت گرمی عوام کا امتحان لینے لگی، صورت حال کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب بھر میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا کہ صوبے بھر میں اسکولز صبح سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلیں گے، اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ گرمی کی صورتحال مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسکولوں کے لئے جاری کردہ نئے اوقات کار کا انعقاد تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہو گا، اسکول انتظامیہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد یقینی بنائیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کی ہدایت پر پورے صوبے میں گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے صوبے کے اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق پرائمری اور مڈل کلاسز جمعہ اور ہفتہ 11 اور 12 جون کو بند رہیں گے پرائمری اور مڈل کلاسز بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ اتوار 13 جون کو کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق گریڈ 9 سے گریڈ 12 تک کے طلباء کے لئے اسکول کھلے ہونگے اور انہیں صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں گے جسمیں امتحان ہوں گے، حاضری صبح سات بجے اور چھٹی 10 بجے ہوگی نئے اوقات کار اور ان تمام فیصلوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہوگا۔

Comments

- Advertisement -