تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

اسکول پرنسپل کا اچانک ریچھ سے سامنا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

انسان کے ساتھ بعض اوقات اچانک اس قسم کے واقعات رونما ہوجاتے ہیں کہ جس سے وہ بری طرح بوکھلا جاتا ہے اور خطرہ ٹلنے کے کچھ دیر بعد اس کے اوسان بحال ہوتے ہیں۔

اور ایسا خاص طور پر تب ہوتا ہے جب کوئی خونخوار جانور اچانک ہمارے سامنے آجائے کچھ ایسا ہی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے جسے ہم آج آپ کیلئے لے کر آئے ہیں۔

ہوا کچھ یو کہ جنوب مشرقی امریکی ریاست ورجینیا میں ایلیمنٹری اسکول کے پرنسپل جیمز مارش کے سامنے اچانک ایک ریچھ آگیا۔

پرنسپل جیمز مارش گزشتہ صبح اپنے اسکول کے باہر رکھے ایک کوڑے دان کا ڈھکن کھول رہے تھے کہ ان کا سامنا ایک غیر متوقع طور پر اس ریچھ سے ہوا۔

انہوں نے جیسے ہی اس کا لاک کھولا تو ایک درمیانے سائز کا ریچھ اس کوڑے دان میں سے نکلا جسے دیکھ کر پرنسپل جیمز مارش بھاگ کھڑے ہوئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسٹر مارش کو ریچھ سے دور بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ جب وہ اچانک کوڑے دان سے باہر نکلا تاہم خوش قسمتی سے ریچھ ان کی پیچھے نہیں بلکہ مخالف سمت میں بھاگا کیونکہ وہ بھی اس صورتحال سے ڈر گیا تھا۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکولس کاؤنٹی بورڈ آف ایجوکیشن نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی تھی جسے صارفین نے بے حد پسند کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ کون کہتا ہے کہ پرنسپل خطرہ مول لینے کی تنخواہ کے مستحق نہیں ہیں؟

صارفین نے اور بھی مزید دلچسپ تبصرے کیے ایک نے کہا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈرا رہے تھے لیکن ریچھ ان سے زیادہ تیزی سے بھاگا۔

Comments

- Advertisement -