اشتہار

کلاس میں طلبہ کی لڑائی کا بھیانک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا روزا کے ایک اسکول میں طلبہ کی لڑائی بھیانک روپ اختیار کر گئی اور کم عمر طالب علم نے دوسرے طالب علم کو چاقو کے وار سے ہلاک کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شہر سانتا روزا کی پولیس نے بتایا کہ بدھ کی صبح منٹگمری ہائی اسکول میں 15 سالہ طالب علم نے ہاتھا پائی کے بعد چاقو نکالا اور 16 سالہ طالب علم کو جان سے مار دیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق کلاس میں جب دو جونیئرز اپنی آرٹ کلاس میں داخل ہوئے تو ان کا سامنا پندرہ سالہ نئے طالب علم سے ہوا، ان کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا، تینوں لڑکے آپس میں لڑ پڑے، تاہم اساتذہ اور کچھ معاونین نے انھیں چھڑا لیا۔

- Advertisement -

سانٹا روزا پولیس چیف جان کرگن کے مطابق کچھ ہی لمحوں بعد اچانک نئے طالب علم نے چاقو نکالا اور دونوں طلبہ پر حملہ کر دیا، ایک کو تین بار چاقو مارا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی طلبہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا لیکن ان میں سے زیادہ زخمی طالب علم جاں بر نہ ہو سکا۔ جب کہ دوسری طرف نیا طالب علم واردات کے بعد اسکول سے فرار ہو گیا۔

بعد ازاں پولیس نے نئے طالب علم کو قریب کے علاقے سے گرفتار کر لیا جہاں وہ چھپ گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے نے چاقو کہیں پھینک دیا تھا جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔

تفتیش کاروں کا خیال تھا کہ ان تینوں لڑکوں کے درمیان پہلے سے کسی بات پر لڑائی چلی آ رہی تھی، اور وہ ایک دوسرے کو جانتے بھی تھے، پہلے بھی ان کی تکرار ہو چکی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں