جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جناح ہاؤس لاہور کا مختلف اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ نے دورہ کیا، دورہ کرنے والے طلبہ نے جناح ہاؤس کو آگ لگانے کی مذمت کی۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائےقوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث  قابلِ قدر تھا، منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے۔

اساتذہ نے کہا کہ شرپسند ان کے آلہ کاریاد رکھیں کہ ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے، فوج کا دشمن اصل میں پاکستان کا دشمن ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 9 مئی ایک قومی سانحہ ہے، ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیئے، بے قصور کو سزا اور مجرموں کو رعایت نہیں ملنی چاہیے،کوئی بھی شرپسند سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔

اساتذہ نے مزید کہا کہ شرپسندوں نے شہدا کی حرمت کو بھی پامال کیا جو انتہائی شرمناک عمل ہے، ہمیں نوجوانوں کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

اس کے علاوہ دورہ کرنے والے طالبات کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شہیدوں کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں