کراچی: شہر قائد کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسکول کے بچے بڑے حادثے سے بچ گئے، کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب اسکول وین میں آگ لگی تو بروقت تمام بچوں کو وین سے نکال لیا گیا۔
وین میں آگ بھڑکنے کے باعث بچوں کے اسکول بیگز اور دیگر اشیا جل کر راکھ ہوئیں۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکول وین میں بارہ سے زائد بچے سوار تھے، وین میں موجود بچوں کی عمریں 5 سے سال 8 سال کے درمیان تھیں۔
وین جل کر پوری طرح راکھ ہوگئی، وین میں سلنڈر بھی موجود تھا جو بالکل محفوظ ہے، ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔
سچل تھانے کی پولیس نے وین ڈرائیور کو کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں کورنگی زمان ٹاؤن میں کے قریب اسکول وین میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک بچی اور ڈرائیور زخمی ہوگئے تھے جبکہ معجزانہ طور پر دیگر بچے محفوظ تھے۔
یاد رہے گزشتہ سال 6 جنوری کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک نجی اسکول کے وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے باعث 14 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔