منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

طلبا کے لئے اہم خبر ! کل سے 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کل سے 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، نجی و سرکاری اسکولز بارہویں جماعت اور اے لیولز تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کیا ، جس میں کہا ہے کہ ااسکولز بند رہنے کے فیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہوگا، اس دوران نجی و سرکاری اسکولز بارہویں جماعت، اے لیولز تک بندرہیں گے۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام اسکولز آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے، فیصلے کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ، گجرات، حافظہ آباد، منڈی بہاالدین ،سیالکوٹ ،نارووال ،فیصل آباد، چنیوٹ ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھران، وہاڑی، خانیوال میں بھی اسکولز بند رہیں گے۔

اسموگ کی خطرناک صورتحال ، گرین لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے پر غور

خیال رہے بھارت سے آنے والی گرد آلود ہواؤں سے شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر ہے۔

بھارت سے ہواؤں کے باعث آئندہ 3روز میں اسموگ صورتحال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں