پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کورونا کی صورتحال ، تعلیمی ادارے 15ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/پشاور : پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے 15ستمبرتک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے میں اسکولوز کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے، اسکولزکی بندش کا فیصلہ کورونا صورتحال کومدنظر رکھ کر کیا گیا ہے تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت کے باعث اعلیٰ تعلیمی ادارے 15ستمبرتک بندرکھنےکااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلےسےبندتعلیمی اداروں کوایک ہفتہ مزیدبندرکھاجائےگا۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پشاور ،ڈی آئی خان ،مردان ،مالاکنڈ ، صوابی ،ہری پور، ایبٹ آباد،مانسہرہ میں یونیورسٹیز بند رہیں گی۔

اس سے قبل پنجاب میں کورونا کے باعث اسکولز پہلے 11 ستمبر تک بند رکھے گئے تھے۔

خیال رہے گذشتہ روز کورونا کی بگڑتی صورتحال پر ین سی اوسی نے کورونا پابندیوں میں ایک ‏ہفتےکی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بھی مزید ایک ہفتے ‏بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق توسیع کا فیصلہ کوروناصورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یاد رہے 29اگست کو ‏کورونا پابندیوں کی13 سے 27 اضلاع تک توسیع ہوئی تھی اور کورونا پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیلئے ‏کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں