کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر کل اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی کوئٹہ نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر کل اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا اور کہا گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے 28 فروری کو اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
ڈی سی آفس نے اسکول بند رکھنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
- Advertisement -
یاد رہے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل 28 فروری کو ہوگا، جس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، اسپیکر نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔
اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اسپیکر نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔