تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سائنس دانوں کا کورونا کے خلاف نیا اور مؤثر علاج دریافت کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکا میں سائنس دانوں نے خصوصی طریقہ کار کی مدد سے کورونا کے علاج میں خاطر خواں کامیابی ملنے کا دعویٰ کردیا اور کہا اس سے مریض جلد صحت یاب بھی ہوں گے۔

غیرمکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنس دانوں نے ‘روٹ سیلز’ طریقہ کار کے ذریعے وبا سے بری طرح متاثر ہونے والے مریضوں پر علاج کا مشاہدہ کیا جس میں مثبت پیش رفت دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تجربے کے بعد ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طریقہ کار سے مریض کو زندہ بچانے کے امکانات میں اضافہ ہونے اور مرض سے نجات پانے میں کم عرصہ لگنے کا تعین ہوا ہے۔

سائنس دانوں نے وائرس کے علاج معالجے میں روٹ سیلز کے طریقہ کار کے اثرات پر تحقیقات کیں جس سے پتا چلا یہ مریضوں کے علاج میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

برطانیہ کے بعد جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مشاہدے کے نتائج حاصل کرنے کے لیے میامی نیشنل میڈیسن کے سائنسدانوں نے تین دن تک 200 ملین سیلز کو ٹیکے کی شکل میں مریضوں میں داخل کیا، اس دوران مریضوں میں 81 فیصد کی شرح سے بہتری دیکھی گئی۔

کورونا کے علاوہ ذیا بیطس کے ایک مریض کے علاج میں بھی یہ طریقہ کار مؤثر ثابت ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -