جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سائنس دانوں کا کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : فرانسیسی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملیریا کے علاج کےلیے استعمال ہونے والی دوا اور اینٹی بائیوٹک دوا azithromycin ملاکر استعمال کی جائیں تو کرونا کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والی والی ہلاکت خیز وبا کرونا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث اب تک 10 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

فرانسیسی سائنس دانوں اور طبی ماہرین نے نئی تحقیق میں دعویٰ میں کیا ہے کہ ملیریا کے علاج کےلیے استعمال ہونے والی دوا Hydroxychloroquine اور اینٹی بائیوٹک دوا azithromycin کا امتزاج وائرس کی شدت کو کم کرسکتا ہے۔

یہ تحقیقی رپورٹ جریدے انٹرنیشنل جرنل آف اینٹی مائیکروبیل ایجنٹس میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس میں وائرس کے 30 مریضوں پر اس کا تجربہ کیا گیا جس میں کچھ مریضوں کو صرف ملیریا کی دوا کھلائی گئی جبکہ کچھ مریضوں کو دونوں ادویات ملاکر کھلائی گئی اور 6 مریضوں کو کوئی دوا نہیں کھلائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق اس وقت شروع ہوئی تھی جب چین میں ان دونوں ادویات کے امتزاج سے کوویڈ 19 کی شدت میں کمی آرہی تھی اور مریضوں کی حالت بہتر ہورہی تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انسداد ملیریا والی دوا بھی علاج کے طور پر موثر ہے مگر جب دونوں ادویات کو ایک ساتھ استعمال کرایا گیا تو وہ زیادہ موثر ثابت ہوئیں۔

خیال رہے کہ اب تک کووڈ 19 کا کوئی باضابطہ موثر علاج دستیاب نہیں ہوسکا ہے مگر سائنسدانوں کی جانب سے بھرپور کوشش کی جارہی ہے جلد از جلد ان موذی وبا کا علاج دریافت کیا جاسکے جبکہ امریکا، اسرائیل اور ایران نے کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 448 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں