اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

افغان حکومت کویقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سر زمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

آستانہ: وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں زور دیا کہ افغان حکومت کویقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او اجلاس سے خطاب پر خوشی ہے اور شاندار استقبال پر قازقستان کےوزیراعظم کا شکر گزارہوں۔

وزیراعظم نے بیلاروس کو ایس سی او میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قازقستان اورپاکستان کےدرمیان قریبی تعلقات ہیں۔

- Advertisement -

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پڑوسی ممالک امن اور ترقی کیلئے مل کر بیٹھیں اور کام کریں، تمام ممالک کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

انھوں نے دہشت گردی کا مسئلہ رکن ممالک کے ساتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے ہونے والے دہشت گرد حملے تمام ملکوں کیلئے تشویشناک ہیں، افغان حکومت کویقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو، افغانستان میں امن و استحکام سب کے لئے اہم ہے اور پائیدارامن ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا کہ ایس سی او رکن ممالک نے ہمیشہ خطےمیں روابط برقرار رکھنے کیلئے کردار اداکیا، ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ایس سی او کے وژن کے مطابق اقدامات پر عملدرآمد کرانے کا وقت آگیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے خبردار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایس سی او ممالک کو ملکرکام کرنا ہے۔

غربت کے مسئلے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ غربت میں اضافہ ایس سی او ممالک کیلئے بڑا چیلنج ہے ، غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان ہر ممکن اقدامات کو تیار ہے۔

وزیراعظم نے تجویز دی کہ قومی کرنسیوں کے استعمال سے عالمی مالیاتی جھٹکوں سےبچا جاسکتا ہے، ایس سی اوکی جانب سے متبادل ترقیاتی فنڈنگ میکانزم کے قیام کی تجویزکی حمایت کرتے ہیں۔

انھوں نے دہشت گردی کا مسئلہ رکن ممالک کے ساتھ اٹھاتے ہویے کہا کہ افغانستان سے ہونے والے دہشت گرد حملے تمام ملکوں کیلئے تشویشناک ہیں، افغان حکومت کویقینی بنانا ہوگاکہ انکی سرزمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہ ہو، افغانستان میں امن و استحکام سب کے لئے اہم ہے اور پائیدارامن ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاستی دہشتگردی دنیا میں جہاں بھی ہورہی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، خطے کے روشن مستقبل کیلئے جغرافیائی اور سیاسی محاذ سے خود کو آزاد کرنا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قرارادوں پر عملدرآمد میں ناکام رہی ہے، ایس سی او کو فلسطین میں اسرائیلی بربیت کی فوری مذمت کرنی چاہیے، اسلاموفوبیا اور لسانیت کیخلاف آواز بلند کرناہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں