پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وہ معروف شخصیات جنہیں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا صارفین کیلئے خطرناک!

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میکافی نے ہالی ووڈ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اُن فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے جنہیں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا صارفین کے لیے مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے درجہ ذیل وہ معروف شخصیات ہیں جنہیں اگر کوئی مداح یا صارف انٹرنیٹ پر سرچ کرے تو اسمارٹ فون یا کمپیوٹر کسی وائرس کا شکار ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میکافی نے ان 10 فن کاروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کو سرچ کرنے سے موبائل یا کمپیوٹر میں وائرس سما سکتا ہے۔

فہرست میں ہالی ووڈ اداکارہ اینا کینڈرک کو انٹرنیٹ کے لیے سب سے خطرناک سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے جبکہ 10 ‘خطرناک’ شخصیات میں 6 خواتین اسٹارز شامل ہیں اور مردوں کی تعداد چار ہے۔

خطرناک ترین سلیبرٹیز کی مکمل فہرست درجہ ذیل ہے

رائٹرز فوٹو
نمبر10: جیسن جویل ڈرسولیکس

 

اے ایف پی فوٹو
نمبر9:کیٹ میکینون

 

اے ایف پی فوٹو
نمبر8: جولیا رابرٹس

 

فوٹو بشکریہ ایمی ایوارڈز
نمبر7: جمی کمیل

 

فوٹو بشکریہ ڈبلیو میگزین
نمبر6: ٹیلر سوئفٹ

 

اے ایف پی فوٹو
نمبر 5: جسٹن ٹمبرلیک

 

رائٹرز فوٹو
نمبر4: ماریہ کیری

 

اے ایف پی فوٹو
نمبر3: بلیک لائیولی

 

رائٹرز فوٹو
نمبر2: سین کومبس

 

رائٹرز فوٹو
نمبر1: اینا کینڈرک

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں