اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

سیٹ ایڈجسٹمنٹ : پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پہنچے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری، راجہ بشارت، اسلم اقبال و دیگر شریک تھے، مذکراتی کمیٹی نے پرویزالٰہی،مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی سے ملاقات کی۔

- Advertisement -

رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت مثبت رہی، ہم مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو187ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے، معزز عدالت کے فیصلے کے مطابق عمل درآمد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں