بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کی خرید کردہ کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج پہنچے گی ، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی چار کھیپ پاکستان آ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد آئے گی ، دوسری کھیپ سائینو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے تاحال کورونا ویکسین کی چار کھیپ پاکستان آ چکی ہیں جبکہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز کی چھٹی کھیپ ایک اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان نے سائینو فارم سے کورونا ویکسین کی 5 ملین ڈوزز کی خریداری کی ہے۔

گزشتہ روز چین سے خرید ی گئی کین سائینو ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی ، ویکسین کمرشل پرواز پر نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچائی گئی، کین سائینو کورونا ویکسین کی کھیپ ساٹھ ہزارڈوز پر مشتمل تھی۔

کونویڈیسا چینی کمپنی کین سائینو بائیولوجکس کی تیارکردہ ہے، چین سے ویکسین کی چوتھی کھیپ چھبیس مارچ کو اسلام آباد پہنچنا تھی تاہم ناگزیروجوہات کی بنا پر ویکسین کی آمدمیں تاخیر ہوئی۔

ویکسین کوای پی آئی کےمرکزی ویئرہاؤس منتقل کیاجائےگا،کین سائینو کی تیارکردہ کونویڈیسا نامی سنگل ڈوز ویکسین ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں