پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ملتان سلطانز کو دوسرا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپرلیگ فائیو کے پلے آف مرحلے کے لیے ملتان سلطانز کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔

بنگلادیشی محمود اللہ کے بعد انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جیمز ونسے بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز ونسے نے حال ہی میں اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے۔

- Advertisement -

ونسے کے پلے آف مرحلے میں کھیلنے کے امکانات انتہائی کم دکھائی دیتے ہیں۔ وہ دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ہی ایونٹ کا حصہ بن سکتے ہیں تاہم اس وقت تک ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوچکا ہوگا۔

پلے آف کے لیے ملتان سلطانز کو یہ دوسرا دھچکا ہے۔ اس سے قبل محمود اللہ کورونا کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکے۔

ملتان سلطانز نے تاحال متبال کھلاڑیوں کا اعلان نہیں کیا اور اس سلسلے میں مشاورت کی جارہی ہے۔

کراچی کنگز کے 3 اسٹار کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی کنگز کے تین غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

پلےآف میچز14 اور15 نومبر کو کھیلےجائیں گے اور چیمپئن ٹیم کافیصلہ17نومبرکو ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں