اشتہار

عوام ہوجائیں خبردار، سندھ کیلیے دوسرا ہیٹ ویو الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ سندھ میں آئندہ ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے دوسرا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے سندھ کے مختلف علاقوں کے لیے دوسرا ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے اس سے بچاؤ کیلیے عوام اور متعلقہ اداروں سے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ 11 سے 15 مئی تک ہیٹ ویو اور گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا اور اس دوران حیدرآباد، بدین، میرپورخاص، عمر کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس موقع پر پیشگی اقدامات کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کیمپ قائم کیے جائیں جہاں ہیٹ ویو کا شکار شہریوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلیے اقدامات کیے جائیں جب کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ان مراکز پر ایمبولینس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں زیادہ تر وقت ٹھنڈی جگہوں پر گزاریں، شہری باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور ہلکے کپڑوں کا استعمال کریں جب کہ پانی کے استعمال کو بڑھائیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گرم اور خشک موسم کے باعث فصلوں اور سبزیوں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ درجہ حرارت کے باعث بجلی کی کھپت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے جمعے کے روز سندھ کیلیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں