اشتہار

دوسری شادی کی کوشش ناکام، پہلی بیوی نے بچوں سمیت دھاوا بول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دوسری شادی کی حسرت دل میں ہی رہ گئی، شوہر کی پہلی بیوی پانچ بچوں سمیت میرج ہال پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں طاہر نامی شخص دوسری شادی کررہا تھا کہ اس کی پہلی بیوی کو خبر ہوگئی ، طاہر کی اہلیہ اپنے پانچ بچوں کے ساتھ عین نکاح کے وقت پر شادی ہال پہنچ گئی اور انہوں نے شادی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

شادی ہال انتظامیہ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو اطلاع کی تو پہلی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ طاہر چھپ کر دوسری شادی رچا رہا تھا، مجھے علم ہوا تو وہ اپنے بچوں کے ساتھ میرج ہال پہنچی۔

- Advertisement -

پولیس نے دوسری شادی کو رکواتے ہوئے دونوں خاندانوں کے افراد کو آپس میں صلاح ومشاورت کے لئے بلالیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی اسی طرح کا واقعہ رونما ہوا تھا ، جہاں گوجرانوالہ کے علاقے دھلے میں عامر نامی شخص دوسری شادی کررہا تھا کہ اس کی پہلی بیوی کو خبر ہوگئی، عامر کی اہلیہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ عین نکاح کے وقت پر شادی ہال پہنچی جہاں دونوں خاندانوں کے افراد گتھم گتھا ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں