اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

بیٹرز کی ناقص کارکردگی لے ڈوبی، پاکستان کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 79 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 262 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں قومی ٹیم کے بیٹرز نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کپتان بابراعظم کے علاوہ کوئی بھی بیٹر کیوی بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔

کیوی بولرزکےسامنےپاکستان کی بیٹنگ ریت کی دیوارثابت ہوئی،محمد رضوان28،آغاسلمان2، حارث سہیل10رنزبنا سکے جبکہ امام الحق، فخرزمان،محمد نوازبھی بڑی اننگز کھیلنےمیں ناکام رہے۔

- Advertisement -

کپتان بابراعظم نے79رنزکی اننگزکھیلی لیکن میچ نہ جتواسکے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی2، ایش سودھی2،سینٹنر،بریسویل اورفلپس نےایک ایک شکارکیا۔

نیوزی لینڈنے تین میچوں کی سیریزایک ایک سےبرابرکردی،سیریزکا آخری اورفیصلہ کن میچ جمعہ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اوپنر بیٹر ڈیون کونوے کی سینچری اور کپتان ولیمسن کی 85 رنز کی بدولت پاکستان کو 262 رنز کا ہدف دیا، دونوں بیٹرز کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 181 رنز بنے،ڈیون کونوے 101 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایک موقع پر مہمان ٹیم نے 29 اوورز میں 183 رنز بنالئے تھے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ پاکستان کو 300 سے زائد ک ہدف ملے گا تاہم محمد نواز کے جادوئی اسپیل نے کیوی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔

محمد نواز نے ڈیرل مچل، ٹال لیتھم، گلین فلپس اور کپتان کین ولیمسن کو آؤٹ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور سے روکا۔ اسپنر نے 10 اوورز میں 38 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔اسامہ میر اور حارث رؤف کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔

نیوزی لینڈ کے مچل سیٹنر نے میچ کے آخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 37 رنز اسکور کئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں