جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

دوسرا ون ڈے: شاہینوں کے سامنے کینگروز پسپا، 163 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میں شاہینوں کے سامنے کینگروز کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور فاسٹ بولرز نے سوئنگ اور اسپیڈ نے کینگروز کو صرف 163 رنز پر قابو کر کے ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کر دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

- Advertisement -

حارث رؤف نے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن میں تباہی مچائی اور میچ میں وکٹیں حاصل کیں جب کہ ان کا دیگر فاسٹ بولرز شاہین شاہ، نسیم شاہ اور محمد حسنین نے بھرپور ساتھ دیا جب کہ محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے بلے 6 بازوں کو دبوچا۔

قومی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور بولرز نے بھی اپنے کپتان کو مایوس نہ کیا اور وقفے وقفے سے وکٹیں لے کر کینگروز پر کاری ضربیں لگاتے رہے۔ کوئی بلے باز پاکستانی فاسٹ بولرز کے سامنے ٹک نہ سکے اور اسٹیو اسمتھ 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز میتھو شارٹ اور جیک فریسر نے کیا تاہم دونوں اوپنر ٹیم کا اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ کینگروز کو پہلا نقصان جیک فریسر کی وکٹ کا اٹھانا پڑا، جنہیں 21 کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کی مدد سے پویلین بھیجا۔ انہوں نے 19 رنز بنائے۔

میتھو شارٹ شاہین شاہ کا اگلا شکار ہوئے جنہوں نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے سے قبل 13 رنز بنائے۔ جوش انگلس (18) اور مارش لبھوشن (6) کو کپتان محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے قابو کیا۔ یہ وکٹیں حارث رؤف کے حصے میں آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

ٹیم کی سنچری مکمل ہوتے ہی اسٹیو اسمتھ 35 رنز بنا کر محمد حسنین کی وکٹ بن گئے۔ پہلے میچ کی طرح میکسویل (16) رنز پر بولڈ کر کے حارث رؤف نے چلتا کیا جب کہ اس کے ساتھ ہی کپتان پیٹ کمنز (1) اور اور ایرون ہارڈی (13) کو بھی پویلین کی راہ دکھائی اور میچ میں دوسری بار پانچ وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

نسیم شاہ نے مچل اسٹارک کو محمد رضوان کا کیچ بنا کر میچ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔ ایڈم زمپا کو 18 رنز پر بولڈ کر کے شاہین شاہ نے آسٹریلین اننگ کا خاتمہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

آسٹریلیا کی اننگ صرف 35 اوورز  میں 163 رنز پر سمٹ گئی اور پاکستان کو جیت  کے لیے 164 رنز کا آسان ہدف ملا ہے۔ یہ آسٹریلیا کا اپنی سر زمین پر پاکستان کے خلاف کم ترین اسکور ہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر حارث رؤف رہے جنہوں نے 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 26 رنز کے عوض 3 وکٹوں کا سودا کیا۔ نسیم شاہ اور حسنین کے ہاتھ ایک، ایک وکٹ آئی۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ آسٹریلیا نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے شان ایبٹ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کو شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ میلبرن میں کھیلے گئے پہلے میچ  میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے لو اسکورنگ میچ میں دو وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں