اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سعودی فرمانروا کی ضیافت میں عمرہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ

اشتہار

حیرت انگیز

خادم حرمین شریفین عمرہ و زیارت پروگرام 2024 کے دوسرے حصے میں بوسنیا سے آنے والے زائرین نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں پر مملکت اور اس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوڈان سے تعلق رکھنے والے سارا یوو یونیورسٹی کے پروفیسر اسامہ نعیم کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 40 برس سے بوسنیا میں مقیم ہیں۔

اسامہ نعیم نے بتایا کہ ان کے سفر عمرہ کا آغاز سرائیو کے سعودی سفارتخانے سے شروع ہوا اور مدینہ منورہ پہنچنے تک ہر مرحلے میں بھرپور سہولتیں فراہم کی گئیں۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ان کا وفد سعودی عرب میں ملنے والے گرم جوش استقبال اور ضیافت کے متعلق ناقابل بیان جذبات رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے اللہ تعالی اور پھر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شکر گزار ہیں اور ان کے لئے دعا گو ہیں کہ ہماری ضیافت پر اللہ سعودی قیادت کو جزائے خیر دے۔

لیکچرار نبیل ناصر بھی بوسنیا سے پہلی بار حجاز مقدس پہنچے اور سعودی عرب میں ملنے والی سہولتوں پر اظہار خوشی و اطمینان کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مملکت کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔

سعودی فرمانروا نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی

یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین عمرہ و زیارت پروگرام کے دوسرے مرحلے میں یورپ اور جنوبی امریکہ کے 15 ممالک سے 250 معتمرین شامل ہیں۔ جو عمرے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں