تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا پراعتماد آغاز، عبداللہ شفیق اور شان مسعود کی نصف سنچریاں

کولمبو: سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں پاکستانی ٹیم نے شاندار آغاز کیا۔

سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیم کو پہلی اننگز کی شروعات میں نقصان اٹھانا پڑا، اوپنر امام الحق 6رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شان مسعود نے عبداللہ شفیق کے ساتھ پراعتماد طریقے سے اننگز آگے بڑھائی۔

عبداللہ شفیق نےمستقل مزاجی سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ شان مسعود بھی تیزی سے کھیلتے ہوئے 44 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔

پہلی اننگز میں سری لنکا کی مکمل ٹیم 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے 4 اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی اننگز

پہلے سیشن میں پاکستانی ٹیم کا پلا بھاری رہا، پاکستانی بولز کھیل کے شروع سے ہی لنکن ٹیم پرحاوی رہے کھانے کے وقفے تک 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔

سری لنکا کے اوپنر نشان مدوشکا کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا، جب کہ ساتویں اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ لی۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 35 رنز پر گری، اینجلو میتھیوز 9 رن بنا کر نسیم  شاہ کا شکار ہوگئے، چوتھی وکٹ بھی نسیم شاہ نے لی کپتان کرونارتنے 17 رنز بنا کر فاسٹ بولر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

کھانے کے وقفے کے کچھ دیر  بعد لنکن ٹیم کی پانچویں وکٹ بھی نسیم شاہ نے لی، دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کیخلاف سری لنکا کی چھٹی وکٹ 122رنز پر گری، ابرار احمد دوسرے ٹیسٹ میں اپنا پہلا شکار  کیا، سمارا ویکراما صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے شاہینز آخری تک لنکن ٹیم پر حاوی رہے،ٹیم کی ساتویں وکٹ 133 رنز پر گری، میزبان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 136 رنز اور نویں وکٹ 163 رنز پر گری۔

ٹاس

دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آخری ٹیسٹ میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے، جہاں بارش ہونے کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوا۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جلد وکٹیں لیکر سری لنکا کو کم اسکور  پر روکیں گے،  پہلے ٹیسٹ میں کامیابی سے اعتماد بڑھا ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ  قومی ٹیم  میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کے مطابق ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -