جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دوسرا ٹیسٹ: 297 رنز پر پاکستانی ٹیم آل آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ : پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی قومی ٹیم کمزور پڑگئی، 297 رنز پر ٹیم آل آؤٹ ہوگئی، اظہر علی 93 رنز بناکر نمایاں رہے۔

میچ کا آغاز ہوا تو 4 رنز کے مجموعے پر پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی اور اوپنر شان مسعود بغیر کوئی کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے جبکہ عابد صرف 25 رنز بناسکے اور حارث سہیل 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے فواد عالم بھی زیادہ دیر پچ پر ٹہر نہ سکے اور صرف دو رن بناکر 83 رنز کے مجموعے پر کیچ ہوگئے لیکن کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے میں انفرادی طور پر 61 رنز کا اضافہ کیا اور جیمی سن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، یوں پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑی 200 سے کم رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔

- Advertisement -

اظہر علی نے ٹیم کے مجموعے میں 93 رنز کا اضافہ تمام کھلاڑیوں میں نمایاں رہے۔ فہیم اشرف نے 48 رن اسکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ظفر گوہر نے 34 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم کے مجموعی اسکور میں شاہین آفریدی 4 اور نسیم شاہ 12 رنز کا اضافہ کرسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جمیسن نے5،ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہنری کے حصے میں بھی ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جس کے باعث وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن پر پہنچی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں