منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان فالو آن کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی۔ جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کے 615 رنز کے جواب میں قومی ٹیم صرف 194 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

بولرز کے بعد بیٹرز نے بھی پاکستان ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا، بیٹرز نے ناقص کارکردگی کے بعد شان مسعود الیون کے لئے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ بچانا مشکل ہو گیا۔

کھیل کے تیسرے روز پاکستان ٹیم ایک سوچورانوے رنز پر آؤٹ ڈھیر ہو گئی اور جنوبی افریقا نے فالو آن ہونے پر پاکستان کو بیٹنگ دیدی۔

- Advertisement -

جنوبی افریقا کو اننگز میں چار سو اکیس رنز کی بھاری برتری حاصل ہے۔ اننگزکی شکست سےپچنےکیلئے پاکستان کو چار سو اکیس رنز سے زائد بنانے ہوں گے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اٹھاون رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ان کے سوا کوئی بیٹر خاطرخواہ مزاحمت نہ کر سکا۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 615 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، رائن ریکلٹن نے ریکارڈ 259 رنز کی اننگز کھیلی، ٹیمبا باووما نے 106 او رکائل ویرینا نے 100 رنز بنائے۔

مارکو ینسن 62 اور کیشو مہاراج 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مارکرم 17، ربادا 6، ویان ملڈر اور بیڈنگھم 5، 5 رنز بناسکے، ٹرسٹن اسٹبس اور کوینا ماپھاکا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین، تین کھلاڑی آؤٹ کیے، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں