کراچی : کرونا کا پھیلاو روکنے کےلیے شہری انتظامیہ نے ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کے پھیلاو پر قابو پانے کےلیے دنیا بھر کی طرح پاکستانی حکام بھی موثر اقدامات اٹھارہے ہیں، اسی سلسلے میں کمشنر کراچی نے کل سے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی لگادی ہے۔
افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس کو صرف اوپن جگہ پر ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کشنرز کو احکامات پر عمل کرانے کی ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقدام سے کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔