چین: دوسری جنگ عظیم میں فتح کی ستر ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ منعقد کی گئی، جس میں بارہ ہزار سے زائد اہلکاروں اور دوس لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا، پاک فوج کے دستے نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔
چین نے دوسری جنگ عظیم میں فاشزم کے خلاف جنگ کی فتح کو ستر سال پورا ہونے پر شاندار جشن منایا، چین کے مشہور تیانمن اسکوائر پر فوجی پریڈ منعقد کی گئی، جس میں بارہ ہزار سے زیادہ اہلکاروں نے زبردست پریڈ کی۔
تقریب میں دو سو لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کر کے آسمان پر رنگ بکھیر دئیے، پریڈ میں پاک فوج کا دستہ بھی اپنے دوست ملک کی خوشی میں شریک ہوا۔
جشن میں پاکستان کے صدر ممنون حسین ، روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت تیس ممالک کے سربراہان اور سیکڑوں نمائندوں نے شرکت کی ، پریڈ کا رنگارنگ اختتام ہزاروں غبارے اور کبوتر چھوڑ کر کیا گیا۔