بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ کے نئے قوانین جاری کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ کے نئے قوانین جاری کردیئے، نئےقوانین کا اطلاق بروکرز، بیمہ، مضاربہ کمپنیز و مالیاتی اداروں پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس سے پہلے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے اینٹی منی لانڈرنگ کے نئے قوانین جاری کردیئے۔

اعلامیہ کے مطابق ایس ای سی پی نے انسداد دہشت گردی فنانسنگ کے لئے بھی نئے ضوابط جاری کیے ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ، کاؤنٹر ٹیرر ازم کے پرانے قوانین کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کے نئے قوانین کا اطلاق بروکرز، بیمہ، مضاربہ کمپنیز و مالیاتی اداروں پر ہوگا، اصول و ضوابط فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کے مطابق ہیں۔

نئے قوانین سے دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام میں مزید مدد ملے گی، نئے ضوابط کا اطلاق غیر ملکی اداروں کی پاکستانی برانچوں پر بھی ہوگا، مالی خدمات فراہم کرنے والوں پر صارفین کی جانچ پڑتال لازمی ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ24جون کو پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں ڈالنے سے متعلق غور ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

مزید خبریں