بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ایس ای سی پی اسلامک فنانشل سروسز بورڈ ملائیشیا کا ممبر بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی)اسلامک فنانشل سروسز بورڈ ملائشیا کا ممبر بن گیا ہے ۔

اسلامک فنانشل سروسز کے بین الاقوامی ادارے کی رکنیت پاکستان میں اسلامی مالیاتی سیکٹر کے مزید فروغ اور استحکام میں مددگار ثابت ہو گی۔

ترجمان کے مطابق ملائیشیا میں اسلامک فنانشل سروسز بورڈایک عالمی ادارہ ہے جو کہ ددنیا بھر میں اسلامی مالیاتی خدمات کے ریگولیٹرز اورنگرانی کے اداروں کے لئے اسلامی شریعہ کے مطابق بین الاقوامی معیارات قائم کرتا ہے اور سرمایہ کاروں کو شفاف اسلامی مالیاتی خدمات جن میں بینکنگ ، کیپٹل مارکیٹ اور انشورنس کے شعبے شامل ہیں، کو یقینی بناتاہے۔

- Advertisement -

سنتالیس ممالک سے ایک سو اناسی ممبران پر مشتمل اس اسلامک فنانشل سروسز کا رکن بننے سے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن دنیا میں اسلامی مالیاتی خدمات کے شعبے میں ہونے والی کوششوں اور تعاون میں شامل ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں