جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

میوچل اور پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری اکاؤنٹ کھولنا اب اور بھی آسان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایس ای سی پی نے ریگولیٹری فریم ورک کا اجرا کر دیا، جس کے تحت میوچل اور پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری اکاؤنٹ کھولنا سہل اور آسان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمارٹ سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ، جس کے تحت میوچل اور پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری اکاؤنٹ کھولنا سہل اور آسان ہوگیا ہے۔

ایس ای سی پی نے ریگولیٹری فریم ورک کا اجرا کر دیا، جس کے بعد ایسٹ مینجمنٹ اور پنشن فنڈ منیجر اکاؤنٹ آن لائن کھول سکتی ہیں، سرمایہ کار وں کی تصدیق اسکائپ اور واٹس ایپ سےکی جا سکے گی۔

- Advertisement -

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس کی تین اقسام کی درجہ بندی کی گئی ہے ، جس میں سہل سرمایہ کاری ، سہولت سرمایہ کاری اور سرمایہ کاری اکاؤنٹ شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹ ڈیجیٹل والیٹس کے ذریعے اے کھولاجاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں