تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ساجد گوندل باحفاظت گھر پہنچ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ ہونے والے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل گھر پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایس ای پی کے افسر ساجد گوندل کو اغوا کاروں نے رہا کردیا۔

اہل خانہ نے پولیس کو ساجد گوندل کے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ساجد گوندل نے تصدیق کی کہ وہ بازیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ‘میں واپس آگیا ہوں اور محفوظ ہوں۔ میں اپنے تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جو میرے لیے پریشان تھے۔’

یاد رہے کہ ساجد گوندل چار ستمبر کو اسلام آباد میں واقع تھانہ شہزاد ٹاؤن سے لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے اُن کی گاڑی برآمد کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر مبینہ طور پر لاپتہ

اہل خانہ کے مطابق ساجد گوندل تین ستمبر کی شب اپنے گھر سے فارم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے تھے اور واپسی کے لیے 9 بجے کا کہا تھا مگر وہ صبح تک واپس نہیں آئے تھے۔

دوسری جانب اہل خانہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی، عدالت نے دس روز کے اندر ایس ای پی کے افسر کو بازیاب کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ عدالتی حکم وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو پیش کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے آج دوپہر ہونے والے کابینہ اجلاس میں ساجد گوندل کی گمشدگی اور باحفاظت واپسی کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’وزیراعظم نے آج کابینہ اجلاس میں ساجد گوندل کے معاملے پر گفتگو کی اور ہدایت کی تھی کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں‘۔

Comments

- Advertisement -