ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سیکرٹری الیکشن کمیشن مستعفی ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین عہدے سے مستعفی ہوگئے اور ان کی جگہ عمر حمید کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف حسین نے طبیعت کی خرابی کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے جو منظور کر لیا گیا۔ ان کے مستعفی ہونے پر عمر حمید کو دوبارہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔

عمرحمید جنوری میں صحت خرابی کے باعث مستعفی ہو گئے تھے انہوں نے 5 جنوری کو استعفی دیا تھا جو 18 جنوری کومنظور کر لیا گیا تھا۔

- Advertisement -

عمر حمید ماضی میں اہم وزارتوں اور عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ وہ سیکرٹری بےینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اسپیشل سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر تعینات رہے ہیإ

عمر حمید کو سابقہ ریکارڈ  پر دوبارہ  سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں