اسلام آباد : سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پی ایچ ایف ہاکی اکیڈمیز کے پلان کو بے حد پسند کیا ، وہ کسی ادارے کیساتھ کھڑے ہوں تومایوسی ختم ہوجاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل شروع کردیا ہے ، پی ایچ ایف کی آئندہ کانگریس میں فیڈریشن آئین میں ترامیم کریں گے۔
، آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ کانگریس سے قبل پی ایچ ایف کا وفد دوبارہ وزیر اعظم سےملےگا، پی ایچ ایف وفد نےوزیر اعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم نے ہاکی کی بحالی کیلئے تمام تجاویز کو سراہا اور تجاویز پر تفصیلی بریفنگ مانگی ہے۔
،سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ایچ ایف ہاکی اکیڈمیز کے پلان کو بے حد پسند کیا ، اکیڈمی پلان کے تحت صوبوں میں اسکول آف ایکسی لینس بنیں گے اور ریجنل اکیڈمی کوڈسٹرکٹ سطح پر اکیڈمیز سپورٹ کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاکی کے تمام مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے ، وزیراعظم کسی ادارے کیساتھ کھڑے ہوں تومایوسی ختم ہوجاتی ہے، اس ملاقات کے بعد ہاکی کا بہترین دور آنے والا ہے ، ہاکی لیگ کی تیاریاں جاری ہیں جلدقوم کوخوشخبری دیں گے۔