اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کرونا وائرس: پنجاب میں گھروں میں تقریبات پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کرونا وائرس کے باعث حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت گھروں میں تقریبات پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے میڈیکل ایمرجنسی کے بعد میں صوبے میں دفعہ 144 کے تحت گھروں میں تقریبات پر پابندی لگا دی۔ پابندی پرائیویٹ پراپرٹیز کے اندر تقریبات پر بھی ہوگی۔

چیف سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی 4 اپریل تک برقرار رہےگی، پابندی کا حکم صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

پنجاب: کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 5 ارب روپے مختص

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پانچ ارب روپے مختص کر دیے، اس سے قبل صوبائی حکومت نے 23 کروڑ 60 لاکھ کی رقم مختص کی تھی۔

کرونا وائرس، عوام گھروں میں رہیں، یاسمین راشد

خیال رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ عوام گھروں میں رہیں یہ نہ ہو کل مزید لاک ڈاؤن کرنا پڑے، چھٹیاں سیرو تفریح کے لیے نہیں دی گئیں گھروں میں رہنے کے لیے دی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں